11 اکتوبر ، 2016
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں، برج خلیفہ کے بعد اب دبئی والوں کی ایک اور منزل، برج خلیفہ سے بھی اونچے ٹاور کی تعمیر شروع کردی گئی، منصوبہ دو ہزار بیس تک مکمل ہوگا۔
دبئی کریک ہاربر پر بننے والا ٹاور برج خلیفہ سے بھی سو میٹر بلند ہوگا ، دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد ال مختوم نے منصوبے کا افتتاح کردیا،دنیا کے بلند ترین ٹاور پر ایک بلین ڈالر لاگت آئے گی ، اس ٹاور کا ڈیزائن مشہور اسپینش سوئس آرکیٹیکٹ سنٹیاگو کلاتراوا نے بنایا ہے۔