13 اکتوبر ، 2016
دہلی کی باغی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طالب علموں نے مودی اور آر ایس ایس کے ارکان کو راون سے تشبیہ دے دی، طالب علموں نے مودی اور دیگر رہنماؤں کی تصویر والا پتلا نذر آتش کردیا۔
جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی نیشنل اسٹوڈنٹ یونین نے دو روز قبل مذہبی تہوار دسہرا کے موقع پر مودی اور دیگر رہنماؤں کا پتلا جلایا جس میں بی جے پی کے سربراہ امیت شاہ اور جے این یو کے وائس چانسلر بھی شامل تھے۔
طالب علموں کے مطابق مودی اور آر ایس ایس ان کے نزدیک جھوٹ کی علامت ہیں اس لئے ان کے پتلے جلائے گئے جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا۔