20 جون ، 2012
کوپن ہیگن … ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل زندگی گزارنے کیلئے وٹامن ڈی اور کیلشیم کا استعمال بہت ضروری ہے۔ بین الاقوامی تحقیقاتی اداروں کے مطابق 70,000 سے زائد عمر رسیدہ افراد کو ایک تحقیق میں شامل کیا گیا ،ان میں سے9 فیصد ایسے عمر رسیدہ افراد کی موت واقع ہوئی جو وٹامن ڈی اور کیلشیم کا استعمال نہیں کرتے تھے۔ ماہرین کے مطابق کیلشیم اور وٹامن ڈی کا استعمال کرنے والے 70,000 افراد میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جن کی عمر 70 سال یا اس سے زیادہ ہے وہ روز 20 مائیکروگرام وٹامن اور 1000 ملی گرام کیلشیم کا استعمال ضرور کریں۔