کاروبار
17 اکتوبر ، 2016

ملتان :175 نجی ہاؤسنگ اسکیمیں غیر قانونی قراردےدی گئیں

ملتان :175 نجی ہاؤسنگ اسکیمیں غیر قانونی قراردےدی گئیں

 

ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے 175 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی فہرست تیار کر لی ہے، جن کے مالکان کے خلاف ایف آئی ار درج کرائی جا رہی ہے۔

ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر الطاف ساریو کے مطابق شہر بھر میں 175 غیر قانونی ہاؤسنگ ا سکیموں اور اس میں موجود تعمیرات کو گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہاؤسنگ اسکیم مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جا رہے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق ان غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں میں شہریوں کو سیوریج ، بجلی ، گیس اور دیگر سہولیات سے بھی محروم رکھا گیا ہے ،شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ان ہاؤسنگ اسکیموں میں پلاٹ نہ خریدیں اور نہ ہی کوئی تعمیرات کا کام شروع کریں۔

اس سلسلہ میں ایم ڈی اے حکام نے اپنی ویب سائیڈ www.mda.gov.pk میں ان ہاؤسنگ اسکیموں کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں ۔

مزید خبریں :