20 جون ، 2012
اسلام آباد…امریکی سفیر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں لیکن کرپشن کے باعث اس کاتاثرمنفی ہے۔ پاکستان کو اندرونی صورت حال اور ہمسایوں کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے ہوں گے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ارکان سے خطاب میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ کئی امریکی کمپنیاں پاکستان میں سیکیورٹی کی صورت حال کی وجہ سے بھی ہچکچا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک امریکاتعلقات مشکل دورسے گزر رہے ہیں، تاہم امید ہے جلدمعمول پرآجائیں گے۔