پاکستان
19 اکتوبر ، 2016

کراچی : ملیر میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

کراچی : ملیر میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

 

کراچی کے علاقے ملیر15 کے قریب مسافر بس اور ہائی روف کے تصادم میں 2افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے ہیں،جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملیر 15 میں صبح کے وقت نیشنل ہائی وے جانے والی مسافر بس اور ہائی روف کے درمیان تصادم ہوگیا، حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے،جن کی شناخت غلام طاہر اور جمعہ خان کے نام سے ہوئی۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت علی ، عبدالواحد،فرید اور محمد نادر کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں جناح اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

پولیس نے حادثے کی جگہ پہنچ کر گاڑیوں کو تحویل میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

مزید خبریں :