دنیا
23 اکتوبر ، 2016

ٹرمپ پر جنسی حملے کا الزام، ایک خاتون سامنے آگئیں

ٹرمپ پر جنسی حملے کا الزام، ایک خاتون سامنے آگئیں

 

ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی حملے کا الزام لگانے والی خواتین میں ایک اور کا اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ ری پبلکن صدارتی امیدوار نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد وہ ایسی تمام خواتین پر ہر جانے کا مقدمہ کریں گے۔

انہوں نے امیگریشن پالیسی انتہائی سخت کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی حملے کا الزام لگانے والی 12ویں خاتون سامنے آگئی ہے۔

نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ جسیکا ڈریک نے دعوی کیا کہ 2006میں ان کی ٹرمپ سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں ٹرمپ ان کے ساتھ غیر اخلاقی انداز سے یپش آئے اور پھر فون کرکے ہوٹل کے کمرے میں بلایا۔ انکار پر دس ہزار ڈالر دینے اور اپنے نجی جہاز سے سفر کی پیشکش کی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ مہم نے جسیکا ڈریک کے الزامات مسترد کر دیے۔ تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ وہ جنسی حملوں کا الزام لگانے والی تمام خواتین پر الیکشن کے بعد ہرجانے کا مقدمہ کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ صدر بنے تو وہ غیر قانونی امیگریشن ایکٹ ختم کردیں گے، جس سے امریکا بدری کے بعد غیر قانونی طور پر دوبارہ آنیوالوں کو سزا دی جاسکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا بدر شہریوں کو واپس لینے سے انکار کرنیوالے ممالک کے باشندوں کو ویزا نہیں دینگے۔ ٹرمپ نے دونوں ایوانوں کی مدت سےمتعلق بھی قانون سازی کاارادہ ظاہرکیا۔

مزید خبریں :