پاکستان
23 اکتوبر ، 2016

نوشہرہ: خاتون کی بچیوں کیساتھ خودکشی کی کوشش، بچیاں جاں بحق

نوشہرہ: خاتون کی بچیوں کیساتھ خودکشی کی کوشش، بچیاں جاں بحق

 

نوشہرہ میں ایک خاتون نے اپنی دو کمسن بچیوں کیساتھ دریائے کابل میں چھلانگ لگادی ہے۔ دونوں بچیاں جاں بحق ہوگئیں، جبکہ خاتون کو زندہ حالت میں دریا سے نکال لیا گیا ہے۔ پولیس نے خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کا تعلق مالاکنڈ ایجنسی سے ہے، جس نے اپنی دو کمسن بچیوں سمیت دریائے کابل میں چھلانگ لگائی۔ مقامی ملاحوں نے ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد خاتون کو زندہ اور دونوں بچیوں کو مردہ حالت میں دریا سے نکالا۔

خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اس نے جیونیوز سے گفتگو میں اپنا نام مہناز بتایا اسکی شادی مالاکنڈ ایجنسی میں ہوئی ہے۔ گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر اس نے یہ قدم اٹھایا تھا، جس میں اس کی دونوں بچیاں جان سے چلی گئیں۔

پولیس نے بچیوں کی لاشیں باپ کے حوالے کردی ہیں، جبکہ خاتون کو گرفتار کرکے اس کیخلاف دو بچیوں کے قتل اور اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :