Geo News
Geo News

صحت و سائنس
24 اکتوبر ، 2016

دنیا کا سب سے چھوٹا ٹچ اسکرین اسمارٹ فون

دنیا کا سب سے چھوٹا ٹچ اسکرین اسمارٹ فون

 

یوں تو مختلف موبائل فون کمپنیاں جدید ترین بڑی اسکرین والے اسمارٹ فونز مارکٹ میں لاتی رہتی ہیں لیکن چین کی ایک کمپنی کی جانب سے دنیا کا سب سے چھوٹا ٹچ اسکرین موبائل فون متعارف کیا گیا ہے۔

محض ایک اعشاریہ 54انچ ٹچ اسکرین والے ’وی فون ایس ایٹ‘نامی اس موبائل کو دنیا کا سب سے چھوٹا اسمارٹ فون قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنی نوعیت کے اس چھوٹے ٹچ اسکرین موبائل میں64ایم بی ریم، 128ایم بی استوریج اور 380ایم اے ایچ بیٹری، منی سم کارڈ کے علاوہ بلیو ٹوتھ ، ایف ایم ریڈیو، لائٹ سینسر، دل کی دھڑکن بتانے والے سینسر جیسے کئی فیچرز بھی شامل ہیں ۔اسے آپ دو مختلف رنگوں میں صرف 30ڈالر میں خرید کر سکتے ہیں۔

 

مزید خبریں :