انٹرٹینمنٹ
24 اکتوبر ، 2016

انجلینا جولی سے بریڈپٹ کے نارواسلوک پر تحقیقات

انجلینا جولی سے بریڈپٹ کے نارواسلوک پر تحقیقات

 

امریکہ میں ایف بی آئی ایجنٹ نے ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اور ان کے بچوں سے بریڈ پٹ کے مبینہ ناروا سلوک سے متعلق پوچھ گچھ کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق3 گھنٹے طویل پوچھ گچھ بظاہر اس بات کا تعین کرنے کے لیے تھی کہ بریڈ پٹ کے خلاف نامناسب رویے کی تحقیقات شروع کرنے کے لیے شواہد کافی ہیں یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق بدسلوکی کا واقعہ فرانس سے امریکا واپسی پر خاندان کے ذاتی جہاز میں پیش آیا جس کے بعد انجلینا جولی طلاق کی درخواست جمع کرانے پر مجبور ہو گئیں۔

میڈیا کے مطابق ایف بی آئی پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ واقعے کے وقت جہاز امریکی فضائی حدود میں تھا یا نہیں۔

 

مزید خبریں :