پاکستان
27 اکتوبر ، 2016

بڑے چور ہی زیادہ شور مچاتے ہیں: فضل الرحمان

بڑے چور ہی زیادہ شور مچاتے ہیں: فضل الرحمان

 

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جو سب سے زیادہ چور ہوتے ہیں وہ سب سے زیادہ شور مچاتے ہیں، اپنے صوبے کو تو آپ نے گندا کردیا ،اب چاہ رہے ہیں پورے ملک کا یہ حال ہو۔

مولانا فضل الرحمان نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دھرنے سے جمہوریت کمزور کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم کا نشان شیر ہے تو پھر انہیں گیدڑوں سے ڈرنے کی کیا ضرورت، پاکستان کی جمہوریت کو غیر مستحکم نہیں ہونے دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا عمران خان پروارکرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ جب تم چوہے نہ مارسکے تو شیروں سے کیوں پنگا لے رہے ہو؟

انہوں نے کہا کہ یہ گانوں پرڈانس کرنے والے لوگ ہیں، انہیں ٹھنڈی زمین چاہیے، جب اسلام آباد کی زمین گرم ہوجائے گی تو ان میں سے ایک بھی نہ ہوگا۔

سربراہ جے یوآئی ف نے کہا کہ پاکستان کی جمہوریت کو غیر مستحکم نہیں ہونے دیں گے، نوازشریف کا انتخابی نشان شیر ہے، گیدڑوں سےڈرنےکی کیاضرورت ہے، نواز شریف سے کہتا ہوں کہ آپ نے ڈٹے رہنا ہے۔

مزید خبریں :