کھیل
28 اکتوبر ، 2016

سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل 30کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل 30کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

سہیل عمران ... پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے تیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔شاہد آفریدی اور سعید اجمل کنٹریکٹ حاصل نہیں کر سکے ۔ عمر اکمل اور احمد شہزاد کی تنزلی ہو گئی ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیس کھلاڑیوں کو یکم اکتوبر 2016 سے تیس جون 2017 تک کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ کیٹگری اے میں کھلاڑیوں کی تعداد کوسات کر دیا گیا ہے ۔

سرفراز احمد اور یاسر شاہ اے کیٹگری حاصل کرنے کامیاب ہو گئے ہیں ۔ احمد شہزاد بی اور عمر اکمل سی سے ڈی کیٹگری میں چلے گئے ہیں ۔ شاہد آفریدی ، سعید اجمل کے علاوہ فواد عالم ، جنید خان اور صہیب مقصود کو بھی کنٹریکٹ نہیں دیا گیا ۔

کیٹگری اے میں اظہر علی ، محمد حفیظ ، مصباح الحق ، یونس خان ، شعیب ملک ، سرفراز احمد ، اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ بی میں وہاب ریاض ، راحت علی ، اسد شفیق اور محمد عامر کو رکھا گیا ہے ۔ سی میں حارث سہیل، محمد رضوان ، عمران خان سنیئر ، شان مسعود، محمد عرفان ، سمیع اسلم ، بابر اعظم ، عماد وسیم ، حسن علی ، خالد لطیف ، شرجیل خان محمد نواز، سہیل خان اور سہیل تنویر شامل ہیں ۔

ڈی کیٹگری انور علی ، ذوالفقار بابر، محمد اصغر ، احمد شہزاد اور عمر اکمل پر مشتمل ہے ۔

 

مزید خبریں :