انٹرٹینمنٹ
30 اکتوبر ، 2016

بریڈپٹ اور انجلینا جولی کا گھر تقریبا 5ملین ڈالر میں بک گیا

بریڈپٹ اور انجلینا جولی کا گھر تقریبا 5ملین ڈالر میں بک گیا

 

ہالی ووڈ کی مشہور جوڑی انجلیناجولی اور بریڈ پٹ کے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد اب امریکی شہر نیو اورلینز میں واقع ان کا گھر فروخت کردیا گیا ہے۔

لینڈ ریکارڈ ز ڈویژن میں فائل کیے گئی دستاویزات کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا گھر 4 اعشاریہ 9 ملین امریکی ڈالر میں فروخت کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے5بیڈ رومز پر مشتمل یہ گھر 2007ءمیں3 اعشاریہ 5ملین ڈالر میں خریدا تھا۔

واضح رہے کہ بریڈ پٹ اور انجلینا جولی نے گزشتہ ماہ علیحدگی کا اعلان کیا تھا جبکہ انجلینا کی جانب سے بریڈ پٹ پر بچے پر تشدد کیے جانے والے الزامات کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

مزید خبریں :