دنیا
03 نومبر ، 2016

شام: امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کا حیدر کرکان ہلاک

شام: امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کا حیدر کرکان ہلاک

ثمرین حمید ... شامی شہر ادلب کے نزدیک امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ حملوں کا منصوبہ ساز حیدر کرکان مارا گیا۔

ترجمان پینٹاگون کے مطابق حیدر کرکان مغرب پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، حیدر شام میں القاعدہ کا پرانا اور دہشت گرد حملوں کا منصوبہ ساز تھا۔

حیدر کے القاعدہ رہنماؤں اور اسامہ بن لادن سے قریبی تعلقات تھے، ترجمان کے مطابق ڈرون حملہ 17 اکتوبر کو ادلب کے شمال مغربی علاقے میں کیا گیا تھا۔

 

مزید خبریں :