دنیا
03 نومبر ، 2016

ٹرمپ پرجنسی زیادتی کامقدمہ،خاتون کی پریس کانفرنس ملتوی

ٹرمپ پرجنسی زیادتی کامقدمہ،خاتون کی پریس کانفرنس ملتوی

ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پرجنسی زیادتی کامقدمہ کرنےوالی خاتون نےدھمکیوں پرپریس کانفرنس ملتوی کردی۔

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے گزشتہ روز پہلی مرتبہ جین ڈو نے نام سے اپنی شناخت کرائی اور اپنی خاموشی توڑنے کےلیے پریس کانفرنس بلائی، تاہم آخری لمحات میں پریس کانفرنس ملتوی کردی۔

خاتون کی وکیل نے بتایا کہ وہ خوف کے باعث پریس کانفرنس نہیں کرسکی، کیونکہ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے زبان کھولی تو وہ اس کے خاندان کو نقصان پہنچائیں گے۔

جین ڈو نے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پرجنسی زیادتی کا مقدمہ دائر کررکھا ہے، کیس کی سماعت 16 دسمبرکو مین ہیٹن کی فیڈرل عدالت میں ہوگی۔

 

مزید خبریں :