04 نومبر ، 2016
عادل پرویز ... پشاور میں دال اور چاول سمیت17 اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی جبکہ بیسن اور چنا سمیت نو اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ۔
اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں رودو بدل ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض محسود کی زیر صدارت پرائس ریویو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔
اجلاس میں دال اور چاول سمیت 17 کریانہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ بیسن ، چنا سمیت 9 اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کی بھی منظوری دی گئی ۔
اجلاس کے فیصلے کے مطابق چاول نمبر ایک 105 روپے ، باسمتی 100 روپے ، دال ماش 196 روپے اور بیسن 162 روپے کلو فروحت کیا جائے گا ۔