پاکستان
04 نومبر ، 2016

پرویز رشید اکیلے نہیں، ایوان ان کے ساتھ ہے: چیئرمین سینیٹ

پرویز رشید اکیلے نہیں، ایوان ان کے ساتھ ہے: چیئرمین سینیٹ

 

نوشین یوسف...چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سینیٹر پرویز رشید کو یقین دلایا ہے کہ وہ اکیلے نہیں، پورا ایوان ان کے ساتھ ہے، اگر ان کے خلاف کوئی انکوائری ہو رہی ہے، تو یہ انکوائری پارلیمنٹ کے ارکان کو کرنی چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور سینیٹر پرویز رشید کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کے موقع پرچیئرمین سینیٹ کی جانب سے پرویز رشید کو خوش آمدید کہا گیا جبکہ ممبران نے ڈیسک بجاکر ان کا استقبال کیا۔

رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ عہدہ آنی جانی چیز ہے، پرویز رشید نےجس طرح اپنی ذمہ داری نبھائی وہ قابل تعریف ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلح افواج کےملازموں کی انکوائریز ان کے محکمانہ قانون کے ذریعے ہوتی ہیں، تحقیقات کے لیے سینیٹ کی ایتھکس کمیٹی اور دیگر کمیٹیاں موجود ہیں، جس کے پاس بھی معلومات ہیں، وہ متعلقہ قائمہ کمیٹی میں پیش کرے۔

مزید خبریں :