05 نومبر ، 2016
جے یو آئی ف کے رہنما اور سینیٹر حافظ حمداللہ کہتے ہیں کہ بلاول بھٹو جتنی جلدی شادی کر سکتے ہیں کرلیں، نکاح مولانا فضل الرحمان سے پڑھوائیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی کی باتیں جاری ہیں، ایسے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے بھی انہیں مشورہ دے دیا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹوسوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کیونکہ شادی عمرانی معاہدہ ہے، وہ 4چیزوں نسب، مال، خوبصورتی اور دین داری کو سامنے رکھ کر شادی کریں۔