Geo News
Geo News

پاکستان
15 نومبر ، 2016

ترک صدر کی پارلیمنٹ آمد کا سب کو احترام کرنا چاہیے

ترک صدر کی پارلیمنٹ آمد کا سب کو احترام کرنا چاہیے

 

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ترکی اور چین مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ، ترک صدر کے آنے پر گھر کی لڑائیاں نہیں ہونی چاہئیں ،ان کی پارلیمنٹ آمد کا سب کو احترام کرنا چاہیے ۔

سمن آباد لاہور میں تاجروں کی تقریب سے خطاب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت دنیا بھر میں کشمیر کا معاملہ اٹھا رہی ہے ،مقبوضہ کشمیر میں تحریک رکتی نظر نہیں آرہی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت عقل کے ناخن لے،سرحد پار بلااشتعال انگیز فائرنگ کاپاک افواج منہ توڑ جواب دیتی رہیں گی ۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو5 مشیر رکھنے کا صوابدیدی اختیار حاصل ہے ، سرتاج عزیز کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہے ۔

پاناما کیس کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے،اسی کو کام کرنے دیا جائے۔

مزید خبریں :