Geo News
Geo News

پاکستان
17 نومبر ، 2016

ترک خاتون اول کی وزیر اعظم کی اہلیہ اور صاحبزادی سے ملاقات

ترک خاتون اول کی وزیر اعظم کی اہلیہ اور صاحبزادی سے ملاقات

 

ترک خاتون اول امینہ اردوان نے وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز، بیٹی مریم نواز سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک خاتون اول نے پاکستان میں شاندار استقبال اور بھرپور مہمان نوازی پر پاکستان کی خاتون اول کلثوم نواز اور مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان کی خوبصورت ثقافت کو سراہتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں مزید فروغ کی امید ظاہر کی۔

ملاقات میں وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگ زیب بھی موجود تھیں، ترک خاتون اول امینہ گل باران اردوان نے گزشتہ روز صدر مملکت ممنون حسین کی اہلیہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

مزید خبریں :