کھیل
21 نومبر ، 2016

بی پی ایل،کھلنا ٹائٹنز نے باریسل بلز کو ہرا دیا

بی پی ایل،کھلنا ٹائٹنز نے باریسل بلز کو ہرا دیا

بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائٹنز نے باریسل بلز کو 22 رنز سے ہرا دیا، ایونٹ کے تمام میچز جیوسوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔

چٹاگانگ میں کھیلے گئے میچ میں کھلنا ٹائٹنز نے 7 وکٹ پر 151 رنز بنائے،رکی ویسلز 40 اور محمود اللہ 44 رنز بناکر نمایاں رہے ،تیج الاسلام نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں باریسل بلز ابتدا ہی سے مشکلات میں گھر گئی، کپتان مشفق الرحیم نے 35 اور شہریار نفیس نے 28 رنز بنائے لیکن ٹیم آخری اوور میں 129 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

شفیع الاسلام نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جنید خان اور مشرف حسین نے 2،2 وکٹ حاصل کیں۔

 

 

مزید خبریں :