پاکستان
23 نومبر ، 2016

حامد خان کی نااہلی ریفرنس میں عمران کی پیروی سے معذرت

حامد خان کی نااہلی ریفرنس میں عمران کی پیروی سے معذرت

ثمرین زہرہ ... حامد خان نے پاناما کیس کے بعد الیکشن کمیشن میں نااہلی ریفرنس میں عمران خان کا مقدمہ لڑنے سے معذرت کر لی ہے۔

الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس کی سماعت ہوئی تو چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے حامد خان کے بجائے نعیم بخاری پیش ہوئے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن کے روبرو درخواست کی کہ اب وہ حامد خان کے بجائے اس مقدمے میں عمران خان کی وکالت کریں گے۔

انہیں کیس کو سمجھنے اوراس کی تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔ جس پرالیکشن کمیشن نے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔

 

مزید خبریں :