کاروبار
26 نومبر ، 2016

جرمنی :2030ء سے ڈیزل و پیٹرول گاڑیوں کی فروخت پر پابندی

جرمنی :2030ء سے ڈیزل و پیٹرول گاڑیوں کی فروخت پر پابندی

 

جرمنی میں حکومت نے سال 2030 ءسے پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت پر پابندی کا اعلان کردیا ہے، 2030ء سے پہلے بننے والی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی۔

جرمنی کی 16 ریاستوں نے متفقہ طور پر اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

جرمنی نے یورپی یونین سے بھی کہا ہے کہ یورپی ممالک میں پیٹرول ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی لگائی جائے اور 2030ء کے بعد سے صرف زیرو ایمیشن والی گاڑیوں کی فروخت کی اجازت دی جائے۔

مزید خبریں :