27 نومبر ، 2016
یوں تو روٹی پکانا عام سی بات ہے تاہم برطانیہ کی فلور مل نے گندم کی کاشت سے لیکراُسکی کٹائی، پسائی اور پھر پکنے تک کا عمل تیز ترین رفتار سے کر کے گنیز ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
برطانوی کمپنی نے گندم کو کاشت کر کے کاٹا اور پھر اُسے پیسنے کے بعد اُس میں بیکنگ پاؤڈر، چینی جیسے تمام ضروری اجزاء شامل کر کے صرف 12منٹ 42سیکنڈ میں تیرا روٹیاں پکا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔
کمپنی کی جانب سے منعقد کئے جانے والے اس ایونٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کیاور خوب مزے سے مفت کی بریڈکے مزے اُڑائے۔