کاروبار
02 دسمبر ، 2016

لہسن اور ادرک کی قلت کا بحران ٹل گیا

لہسن اور ادرک کی قلت کا بحران ٹل گیا

 

ملک میں لہسن اورادرک کی قلت کا بحران ٹل گیا، پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ نے امپورٹ رولز کیخلاف ورزی پر روکےگئے لہسن اورادرک کے سیکڑوں کنٹینرزریلیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق امپورٹرز کو آئندہ امپورٹ پرمٹ اور فائیٹو سرٹیفکیٹ دونوں شرائط پوری کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کےمطابق قواعد و ضوابط کی لازمی عوام کی صحت کے لیے ضروری ہے اور اس کا ہر قیمت پر خیال رکھا جائے گا، بندرگاہوں پر سیکڑوں کنٹینرز 10 دن قبل روک دیے گئے ، جن میں مختلف ممالک سے امپورٹڈ پھلوں کے کنٹینرز بھی شامل ہیں۔

امپورٹرز کے مطابق بندرگاہوں پر پڑے کنٹینرز پر جرمانہ اور ریفریجریشن کے اخراجات دینے پڑ رہے تھے۔

مزید خبریں :