04 دسمبر ، 2016
ثاقب عدنان...مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر اعلی چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ ہم نے نمائشی اسکیمیں نہیں بنائیں۔ ریسکیو1122 جیسے منصوبے بنائے جن سے عوام ہمیشہ فائدہ اٹھائیں گے۔
لاہورمیں پی ٹی آئی لیبرونگ پنجاب کے صدر سلیم ایاز اور سوشل میڈیا کے وفد نے لاہور میں چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ہمارے عوامی اور انقلابی منصوبے سوشل میڈیا پر لانے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ہر قیدی کی ہیلتھ فائل تیار کی ہے۔ دوبارہ موقعہ ملا تو زیادہ بہتر انداز میں عوام کی خدمت کریں گے۔