09 دسمبر ، 2016
امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ انہیں بھی اپنے دورِ صدارت میں نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا۔ نومنتخب صدر ٹرمپ نے بھی اوباما کو اسی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
امریکی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ کچھ امریکیوں کے نزدیک وہ ایک غیرملکی ہیں۔ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر بارک اوباما نے کہا کہ لوگوں نے یہ بےبنیاد دعوے کرکے نسل پرستی کو بڑھاوا دیا کہ اوباما امریکا میں نہیں کینیا میں پیدا ہوئے تھے۔
انھوںنے کہا کہ انھیں مسلسل اپنے دو ادوار میں نسلی حوالے سے مختلف طریقوں سے نشانہ بنایا گیا۔