10 دسمبر ، 2016
راحیلہ الطاف ... سردیوں کے آغاز کیساتھ ہی خشک میوہ جات کا استعما ل بڑ ھ جا تا ہے جو کہ صحت اور دل کیلئے بے حد مفید ہے۔ امریکی ماہرین کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق روزانہ کی خوراک میں خشک میوہ جات کا استعمال کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق روزانہ 67گرام خشک میوہ جات کھانے سے خون میں اضافی کولیسٹرول کی سطح میں غیر معمولی کمی لائی جاسکتی ہے۔
ان میوہ جات میں عام غذا کی نسبت صحت مند چکنائی والے اجزاء ،فائبر اور وٹامن E موجود ہوتے ہیں جو انسانی جسم کو دل کے امراض سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔