13 دسمبر ، 2016
عالمی بینک نے سندھ طاس معاہدے پر غیر جانبدار ماہر کا تقرر عارضی طور پر روک دیا۔ چیئرمین ثالثی عدالت کے تقرر کی پاکستانی درخواست پر عمل درآمد بھی رک گیا، بھارت دریائے سندھ پر دو متنازع ڈیم تعمیر کررہا ہے۔
عالمی بینک نے بھارت کی جانب سے تعمیر کئے جارہے متنازع کشن گنگا ڈیم اور رتلی ڈیم پر ثالثی عدالت بنانے کا عمل روکاہے۔ بھارت نے غیر جانبدار ماہر کے تقرر اور پاکستان نے چیئرمین ثالثی عدالت کے تقرر کی درخواست کی تھی۔
ورلڈ بینک کے صدر کہتے ہیں کہ سندھ طاس معاہدہ غیر فعال ہونے کا خدشہ ہے، اس اقدام کا مقصد پاکستان اور بھارت کو متنازع معاملات کےپر امن حل کا موقع دینا ہے ۔
ورلڈ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عارضی اقدامات سندھ طاس معاہدے کے تحفظ کے لیے کیے گئے اس اقدام کا مقصد پاکستان اور بھارت کو معاہدے کے تحت متنازع معاملات کےپر امن حل کا موقع دینا ہے ،امید ہےپاکستان بھارت اس معاملے پر جنوری تک متفق ہوجائیں گے۔