صحت و سائنس
13 دسمبر ، 2016

جعلی ادویات کی تیاری پر سزائیں مزید سخت بنائی جائیں گی، شہباز

جعلی ادویات کی تیاری پر سزائیں مزید سخت بنائی جائیں گی، شہباز

 

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات تیار اور انکی خریدوفروخت کرنے والوں کیلئےسزائیں مزید سخت بنائی جائیں گی ۔

لاہورمیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں جعلی و غیر معیاری ادویات کےخاتمےکیلئے ڈرگ ایکٹ 1976ء میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جعلی ادویات کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ، ایسا کاروبار کرنے والوں کو نشان عبرت بنانا ہو گا۔

صاف پانی پراجیکٹ کے جائزہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے تخمینے میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہارکیا اورذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ۔

مزید خبریں :