Geo News
Geo News

پاکستان
14 دسمبر ، 2016

پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کی واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں:بلاول

پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کی واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں:بلاول

 

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی واپسی پر اپنے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کی واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یو ٹرن پر تنقید سب سے پہلے میں نے ہی کی تھی، وزیراعظم کے طرزعمل سے پارلیمنٹ کے اعتماد کو نقصان پہنچا ہے،ایسے وقت میں جب پاکستان کی اہم پوزیشن ہونی چاہیے ،ملک میں وزیر خارجہ ہی نہیں ہے۔

پارلیمنٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی واپسی پر سینیٹرنہال ہاشمی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی سیٹیں بچانے واپس آئی اور اب پھر پرانی تن خواہ پرہی کام کرے گی۔

جہانگیرترین اس حوالے سے کہتے ہیں کہ 40 دن تو کیا 140 دن بھی پارلیمنٹ نہ آئیں توکوئی ڈس کوالیفائی نہیں کرسکتا، عمران خان کوکون فارغ کرےگا،یہ سب کہنےکی باتیں ہیں۔

مزید خبریں :