کاروبار
17 دسمبر ، 2016

ملک بھر میں ساڑھے 3 کروڑ تھری جی اور فور جی صارفین

ملک بھر میں ساڑھے 3 کروڑ تھری جی اور فور جی صارفین

 

پاکستان میں تھری جی اور فور جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 3 کروڑ 54 لاکھ ہوگئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دورا ن ملک میں تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 59 لاکھ صارفین کا اضافہ ہوا ،جو صرف 4 مہینوں کے دوران 20 فیصد اضافہ ہے ۔

جون 2016 کے اختتام پر ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 2 کروڑ 95 لاکھ تھی۔

مزید خبریں :