17 دسمبر ، 2016
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سانحہ اے پی ایس دہشت ناک واقعہ تھا، جس میں130 بچوں کی جانیں گئیں ،اس دکھ کی گھڑی میں ہم غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
ترجمان امریکی سفارتخانہ نے سانحہ اے پی ایس کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملے کا ماسٹر مائنڈ جولائی میں امریکی حملے میں مارا گیا۔