18 دسمبر ، 2016
بھارت میں ایک خاتون نے شادیاں رچا کر 11 لڑکوں کو ٹھگ لیااوراب تک پولیس کے ہاتھ نہ آئی۔
گیارہ لڑکوں کو ایک ایسی لڑکی کی تلاش ہے جو ان سے شادی کر نے کے بعد زیور اور مال لوٹ کر اڑن چھو ہوگئی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شہرکوچی کے رہنے والے ایک شخص لارن جسٹن نے اکتوبر میں اپنی بیوی میگھنا کے خلاف درخواست دائر کی جو شادی کے بعد 15 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئی۔
دو ماہ کی تحقیقات کے بعد پولیس نے کیرالہ سے میگھنا کی بہن اور بہنوئی کو ڈھونڈ نکالا، لیکن لڑکی کا اب تک کوئی پتا نہ چلا۔