دلچسپ و عجیب
19 دسمبر ، 2016

پیٹو افراد کیلئے خوشخبری،مفت کھانا کھائیں،انعام بھی پائیں

پیٹو افراد کیلئے خوشخبری،مفت کھانا کھائیں،انعام بھی پائیں

جاپان سے آئی ہے پیٹو افراد کیلئے خوشخبری،مفت کھانا کھائیں انعام بھی پائیں، ٹوکیوکے ریسٹورنٹ نے مفت کھانے کا چیلنج کردیا ۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایک ریسٹورنٹ نے خوش خوراک افراد کواپنی خاص ڈش 'ریمن کھانے کی دعوت دی ہے جسے 20 منٹ میں ختم کرنے پر 438ڈالر انعام سے نوازا جائیگا۔ لیکن خبردار!نہ کھانے کی صورت میںآپ کو 88ڈالر جرمانہ دینا پڑے گا۔

ٹوکیو کے اوماکارا ریمن ہیوری ریسٹورنٹ کی تیار کردہ ’ریمن‘نامی مخصوص ڈش کو نوڈلز ، سبزیوں اور چکن سے تیار کیا جاتا ہے جبکہ چیلنج میں حصہ لینے کیلئے 26ڈالر فیس مقرر کی گئی ہےجو چیلنج جیتنے والے کو واپس کردی جاتی ہے۔

 

مزید خبریں :