20 دسمبر ، 2016
بالی ووڈ کی حسینہ کرینہ کپور کے ہاں ننھے شہزادے کی آمد نے ہر طرف خوشیاں بکھیر دی ہیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی کرینہ کپور اور اداکارسیف علی خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر دونوں میاں بیوی بے حد خوش ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں بھارتی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے بیٹے کو جنم دیا جبکہ سیف علی خان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرینہ اور بیٹا بالکل خیریت سے ہیں۔
کرینہ اور سیف علی خان نے بچے کا نام تیمور علی خان رکھا ہے۔