22 دسمبر ، 2016
نوین علی...ڈی جی فرانزک لیب ڈاکٹر طاہراشرف کا کہنا ہے کہ کراچی کی بلدیہ فیکٹری کیس فرانزک لیب نے حل کیا، امریکی ریاست اوہائیو میں پولیس فائرنگ کیس بھی اسی لیب میں لایا گیا۔
ڈی جی فرانزک لیب ڈاکٹر طاہراشرف اور ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ فیکٹری کراچی میں آگ لگی نہیں لگائی گئی تھی۔
ڈاکٹرطاہر اشرف کا کہنا تھا کہ امریکی ریاست اوہائیو میں پولیس فائرنگ کیس بھی ہماری لیب میں لایا گیا،ثابت ہوگیا کہ ہلاکتیں پولیس فائرنگ سے ہوئی تھیں۔