دنیا
23 دسمبر ، 2016

ری پبلکن پارٹی انسانی تاریخ کی خطرناک ترین تنظیم ہے: نوم چومسکی

ری پبلکن پارٹی انسانی تاریخ کی خطرناک ترین تنظیم ہے: نوم چومسکی

 

نامور امریکی دانشور نوم چومسکی نے امریکا کی ری پبلکن پارٹی کو انسانی تاریخ کی خطرناک ترین تنظیم قرار دے دیا۔

نوم چومسکی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف خود ماحولیاتی تبدیلی جیسی ٹھوس حقیقت کا سراسر انکار کرتے ہیں بلکہ ان کے قریبی ساتھی اور سیاسی مشیر بھی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے ایندھن کی صنعت سے وابستہ ہیں۔

چومسکی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار اوباما حکومت کے پیرس ماحولیاتی معاہدے کا حصہ بننے پر ناگواری کا اظہار کیا ہے اور یہ عام تاثر ہے کہ مستقبل میں وہ امریکا کو اس کا حصہ نہ رہنے دیں۔

مزید خبریں :