27 دسمبر ، 2016
امریکی پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز کی موت کی جھوٹی خبر سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔
یہ خبر بین الاقوامی میوزک پروڈکشن کمپنی سونی کے سوشل اکائونٹ سے ٹویٹ ہوئی تھی، بعد میں کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہیکرز کی جانب سے کمپنی کا اکائونٹ ہیک کیا گیا اور یہ جھوٹی خبر جاری کی گئی تھی ۔
بعد ازاںکمپنی کے تکنیکی ماہرین نے اکائونٹ بحال کرلیا اور یہ خبرہٹالی ،کمپنی نے اس واقعے پر برٹنی اسپیئر اور دنیا بھر میں ان کے مداحوں سے معذرت کی ہے ۔