کاروبار
28 دسمبر ، 2016

فوربز نے پاکستان اسٹاک کی کارکردگی شان دار قرار دیدی

فوربز نے پاکستان اسٹاک کی کارکردگی شان دار قرار دیدی

ریاض اینڈی...عالمی جریدے فوربز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی کو شاندار قرار دیا ہے۔

عالمی جریدے فوربس کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی نمو2009ءسے 2016ءتک چار سو فیصد ہوگئی، پانچ سال میں ملک میں کرپشن میں بھی کمی دیکھی گئی لیکن بڑھتی مہنگائی اور بدعنوانی اب بھی معیشت کے لیے بڑے خطرات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاء اور لاطینی امریکی ممالک کے لیے مہنگائی، کرپشن اور انقلاب ہمیشہ بڑے خطرات رہے ہیں، اگرچہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 4 فیصد ہے لیکن خستہ حال انفراسٹرکچر اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں اضافے کی وجہ بن سکتے ہیں۔

گزشتہ پانچ سال میں کرپشن کم ہوئی ہے لیکن 168 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 117 واں نمبر اب بھی اونچا ہے، کرپشن ہی بجٹ خسارے اور بیرونی سرمایہ کاری میں رکاوٹ بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قانون کے نفاذ میں مشکلات آمدنی کی تقسیم میں عدم مساوات اور بھارت کے ساتھ تنازع بڑے خطرات ہیں جبکہ امریکی شرح سود میں اضافے کے بعد ایمرجنگ مارکیٹ میں سرمایہ کاری عالمی فنڈز کی توجہ کا مرکز نہیں ہے جس کی وجہ سے عالمی سرمایہ کاری پاکستان میں نہیں آ رہی۔

مزید خبریں :