پاکستان
26 جون ، 2012

حیدرآباد اسٹیج فنکاروں کا پریس کلب کے باہر مظاہرہ

حیدرآباد…حیدرآباد اسٹیج سے تعلق رکھنے والے افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حیدرآباد میں اسٹیج ڈراموں کی اجازت دی جائے بصورت دیگر فنکار فاقہ کشی کا شکار ہوجائیں گے۔حیدرآباد اسٹیج کے فنکاروں نے حیدرآباد پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور محکمہ ثقافت سندھ کے خلاف نعرے لگائے۔فنکاروں کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں بڑی تعداد میں فنکاربستے ہیں جن پر گزر بسر اسٹیج ڈراموں سے پیسے کمانا کر ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ گزشتہ چار ماہ سے احتجاجی تحریک چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ ثقافت سندھ نے حیدرآباد میں اسٹیج ڈراموں پر پابندی عائد کردی ہے جس کی وجہ سے نہ تو مہران آرٹ کونسل اور نہ ہی اوپن ائیر تھیٹر میں اسٹیج ڈرامے ہورہے ہیں اور فنکار فاقہ کشی کا شکار ہیں،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد میں اسٹیج ڈراموں سے پابندی فوری طور پر ختم کی جائے۔

مزید خبریں :