انٹرٹینمنٹ
29 دسمبر ، 2016

’’اب میں بولوں کہ نہ بولوں‘‘سے مشہور ہونیوالے افتخار قیصر علیل

’’اب میں بولوں کہ نہ بولوں‘‘سے مشہور ہونیوالے افتخار قیصر علیل

 

انور زیب ...بے مثال فن کارانہ صلاحیتوں سے لوگوں کے دل موہ لینے والا افتخار قیصر اپنے فن کے عروج پر تھا تو ہر کوئی اسی کے گن گاتا تھا، اسی افتخار قیصر کو بیماریوں نے گھیرا تو سب ساتھ چھوڑ گئے۔

ہندکو مزاحیہ خاکوں اور ’’اب میں بولوں کہ نہ بولوں‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے افتخار قیصر کو پشاور کی شان کہا جاتا ہے۔

افتخار قیصر گزشتہ کئی ماہ سے مختلف امراض میں مبتلا ہیں، بیماری کی شدت اور کمزوری کے باعث افتخار قیصر بستر سے جا لگے ہیں۔

چند روز قبل طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم دواؤں اور ٹیسٹوں کے پیسے نہ ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے ان کے علاج سے انکار کر دیا۔

افتخار قیصر پر امید ہیں کہ ارباب اختیار و اقتدار ان کی فنی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے بیماری سے صحت کی جانب لوٹنے کیلئے مدد فراہم کرکے کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں :