02 جنوری ، 2017
سال2016انٹرٹینمنٹ کی دنیا کے لئے بھی نہایت اہم ثابت ہوا جہاں نہ صرف کئی فلموں نے ریکارڈ بزنس کیا بلکہ میوزک انڈسٹری میں بھی دھوم مچی رہی ۔
حال ہی میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں 2016میں یوٹیوب پر چھائے رہنے والے میوزک ویڈیو زکی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں میوزیکل گروپ ففتھ ہارمنی کاویڈیو ’ورک فرام ہوم‘ سب سے زیادہ بار دیکھا گیا۔یو ٹیوب پر 1.2 بلین بار دیکھا جانیوالا یہ ویڈیو میوزک کے شوقین افراد نے بیحد پسند کیا ۔
دوسری پوزیشن پرکیلون ہیرس اور ریحانہ کا میوزک ویڈیو’دِس اِز وٹ یو کیم فرام‘آیا جسے 1بلین افراد نے دیکھا۔تیسرے نمبر پرنِکی جیم کا گانا ’ہیسٹا ‘آیا جسے 876ملین افراد نے دیکھا۔چوتھے نمبر پردی چین اسموکرز اور ہالسے کا میوزک ویڈیوکلوزر آیا جسے 812ملین افراد نے وِیو کیا۔
پانچویں پوزیشن پر ڈریک اور ریحانہ کا میوزک ویڈیو ورک رہا جسے797ملین افراد نے دیکھا۔مائیک پوزنر کا گیت ’آئی ٹُک اے پِل‘چھٹے نمبر پر آیا جسے 702ملین بار یو ٹیوب پر دیکھا گیا۔سیا اور پال کا چیپ تھرلزساتویں پوزیشن پر آیاجسے 683ملین بار دیکھا گیا۔زین ملک کا’پِلو ٹاک ‘آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوا جسے 650 ملین بار دیکھا گیا۔نویں نمبر پرکولڈ پلے کا ہم فور دی ویک اینڈ رہا جسے 621ملین افراد نے وِیو کیا۔دسویں نمبر پرٹوینٹی وَن پائلٹس کاہیتھنزآیا جسے 479ملین افراد نے دیکھ کر پسند کیا۔