کھیل
02 جنوری ، 2017

علیم ڈار نے ایک بار پھر پاکستان کا نام بلند کر دیا

علیم ڈار نے ایک بار پھر پاکستان کا نام بلند کر دیا

پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ایک بار پھر پاکستان کا نام بلند کر دیا۔امپائرنگ کی فیلڈ میں اپنا لوہا منوایا اور آج سب سے زیادہ میچز کرانے والے امپائر بن گئے ۔

علیم ڈار نے تین سو بتیس انٹر نیشنل میچز کراکر جنوبی افریقا کے روڈی کرٹزن کے تین سو اکتیس میچز کا ریکارڈ توڑا ۔آئی سی سی کی جانب سے علیم ڈار کو تین بار بہترین امپائر کا ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے ۔

 

مزید خبریں :