02 جنوری ، 2017
امریکہ سے بے دخل کیے جانے والے 35 روسی سفارت کارماسکو پہنچ گئے۔
امریکی صدر اوباما نے ڈیموکریٹک پارٹی اور ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم کی ہیکنگ کے الزامات کے تحت 35 روسی سفارتکارو ں کی 72 گھنٹوں میں بیدخلی کے احکامات جاری کئے تھے۔
واشنگٹن سے بیدخل روسی سفارتکار روسیا ایئرلائنز کے ذریعے گذشتہ روز امریکا سے روس کیلئے روانہ ہوئے تھے۔طیارے میں روسی سفارتکاروں کےساتھ انکےخاندان بھی سوارتھے۔