03 جنوری ، 2017
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کی صدارت کے لیے ساروو گنگولی سے بہتر کوئی امیدوار نہیں، وہ بہترین کرکٹر تو ہیں ہی اچھے ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں۔
بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل درست ہے، جو شخص ایسے بڑے عہدے کیلئے شفاف ماضی نہ رکھتا ہو اسے نہیں رہنا چاہیے۔
سنیل گواسکر نے کہا کہ بی سی سی آئی کے صدارت کیلئے ان کی نظر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ساروو گنگولی سے بہتر کوئی آپشن نہیں، وہ شاندار ماضی کے حامل کرکٹر رہے ہیںاورانہیں ایڈمنسٹریشن کا بھی تجربہ ہے، بی سی سی آئی کو ان سے بہتر کوئی نہیں چلا سکتا۔