کاروبار
16 جنوری ، 2017

کراچی میں بارش، سبزی کی قیمتیں دوگنی ہوگئیں

کراچی میں بارش، سبزی کی قیمتیں دوگنی ہوگئیں

 


بارش کے بعد تقریبا ًہر سبزی کی قیمت دوگنی ہوچکی ہے۔ دکاندار کہتے ہیں بارش نے سپلائی کو متاثر کیا ہے۔

بارش سے پہلے کراچی میں ٹماٹر پندرہ روپے کلو فروخت ہورہا تھا، مٹر چالیس روپے، گاجر بھی پندرہ روپے تھی۔ اس کے علاوہ آلو پیاز بھی پندر ہ اور بیس روپے چل رہی تھی لیکن پھر بارش کی وجہ سے سبزی کی قیمت یکدم بڑھ گئی۔ ٹماٹر پندرہ روپے سے بڑھ کر چالیس ہوئے، مٹر اسی ، گاجر چالیس اور آلو پیاز بھی پندرہ بیس سے بڑھ کر پچیس چالیس تک پہنچ چکے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد سبزی کی ترسیل متاثر ہوتی ہے جو قیمت میں اضافے کا سبب بنتی ہیں لیکن خواتین کہتی ہےکہ بارش تو بہانہ ہے ، قیمت تو سارا سال ہی پریشان کرتی ہے۔

خواتین کی رائے سے انکار نہیں البتہ سبزی فروشوں کا کہنا ہےکہ بارش رک گئی اور سورج نکل آیا ہے اس لئے آئندہ چند روز میں سبزی کی سپلائی اور قیمت بہتر ہوجائے گی۔

 

مزید خبریں :