صحت و سائنس
18 جنوری ، 2017

اب کاریں صرف سڑک پر نہیں چلیں گی بلکہ آسمان پر اڑیں گی

اب کاریں صرف سڑک پر نہیں چلیں گی بلکہ آسمان پر اڑیں گی

 

بین الاقوامی ادارے ائیر بس نے اس سال کے آخر تک اڑنے والی کار کی آزمائشی پرواز کا اعلان کردیا ہے، اب کاریں صرف روڈ پر نہیں چلیں گی، بلکہ آسمان پر اڑیں گی۔

ائیر بس کمپنی اس وقت سنگل پسنجر ٹیکسی کے پراجیکٹ وہانہ پر کام کر رہی ہے، اس فلائنگ کار کی ٹیسٹ ڈرائیو اسی سال کی جائے گی۔

کمپنی سی ای او ٹام اینڈرز کا کہنا ہے کہ فلائنگ کارز وقت اور پیسے کی بچت بھی کریں گی اور ان گاڑیوں کے لیے بڑے بڑے پل بھی نہیں بنانے پڑیں گے، موبائل میں ڈائون لوڈ ایپ کے ذریعے ٹیکسی بک کیجئے اور ٹیکسی حاضر، جو آپ کو اڑاتے ہوئے منزل پر لے جائے گی۔

 

 

مزید خبریں :