18 جنوری ، 2017
ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر امریکی نائب صدر جو بائیڈن اور چینی صدر کی ملاقات ہوئی ،ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کےدرمیان مستحکم اور تعاون پر مبنی تعلقات قائم کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر زور دیا گیا۔
چینی صدر ژی جن پنگ نے کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین کے تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور دونوں ملکوں کی مشترکہ کوششوں کے مثبت نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں۔
ژی جن پنگ نے امریکی صدر اوباما کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔جوبائیڈن نے عالمی اقتصادی فورم میں چینی صدر کی تقریر کو سراہتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی۔