22 جنوری ، 2017
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرین کے حادثے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایسٹ کوسٹ ریلوے کے سربراہ جے پی مشرا نے بتایا کہ حادثہ ضلع وزیا نگرم میں کونیرو اسٹیشن کے قریب اس وقت پیش آیا جب انجن سمیت سات بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ۔
ٹرین جگدال پور سے ریاست اڑیسا کے شہر بھونیشور جا رہی تھی ۔
حکام کے مطابق بہت سے افراد تاحال بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔